4 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 14:20
اسلام آباد،ڈینگی سے متاثرہ زیر علاج مریضوں کی تعداد72ہوگئی
اے آر وائی - وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ہسپتالوں میں ڈینگی سے متاثرہ زیر علاج مریضوں کی تعداد باہترہو گئی ہے جبکہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آ باد کے مختلف سرکاری و نجی ہسپتالوں میں ڈینگی سے متاثرہ مزید ستائیس نئے مریض داخل ہوئے ہیں ۔
ڈینگی کنٹرول سیل کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پمز ہسپتال میں پینتیس ، پولی کلینک پچیس ، کیپٹل ہسپتال چار ، کے آ ر ایل ایک جبکہ نجی ہسپتال میں ڈینگی کے سات مریض زیر علاج ہیں ۔ انچارج ڈینگی کنٹرول سیل اسلام آباد ڈاکٹر نجیب درانی کے مطابق جڑواں شہروں کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ایک سو پچہتر تصدیق شدہ تمام مریض صحت یاب ہوکر گھروں کو جا چکے ہیں۔ جبکہ وفاقی دارالحکومت کے موسم میں خنکی آ نے کے باعث ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں بتدریج کمی واقع ہونا شروع ہو گئی ہے ۔