4 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 15:2
پاک فوج کے چار میجر جنرلز کی لیفٹنٹ جنرل کے عہدے پر ترقی
اے آر وائی - پاک فوج کے چار میجر جنرلز کو لیفٹنٹ جنرلز کے عہدے پر ترقی دیدی گئی ہے ، ذرائع کے مطابق ترقی پانے والوں میں جی ایچ کیو میں ڈپٹی چیف آف جنرل سٹاف کے عہدے پر تعینات میجر جنرل نصیر خان جنجوعہ ، جنرل آفیسر کمانڈنگ 22ڈویژن سرگودھا میجر جنرل طارق ندیم گیلانی ، 1992ء میں سندھ میں آپریشن کلین اپ کرنے والے ڈائریکٹر جنرل رینجرز سندھ میجر جنرل اعجاز چودھری اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد میں چیف انسٹرکٹر بی ڈویژن میجر جنرل نوید زمان لیفٹنٹ جنرلز کے عہدوں پر ترقی پانے والوں میں شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق ترقی پانے والے چاروں افسران اکتوبر کے آخر میں ریٹائرڈ ہونے والے لیفٹنٹ جنرلز کی جگہ لیں گے ، ریٹائرڈ ہونے والے افسران میں کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹنٹ جنرل جاوید ضیاء ، چیئرمین پاکستان آرڈننس فیکٹریز لیفٹنٹ جنرل شجاعت ضمیر ڈار ، ملٹری سیکرٹری جی ایچ کیو لیفٹنٹ جنرل محسن کمال اور کمانڈر آرمی سٹریٹجک فورس کمانڈ لیفٹنٹ جنرل جمیل حیدر شامل ہیں ۔