4 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 15:11
سپریم کورٹ کا چیئرمین اوگرا کی تقرری پر فیصلہ محفوظ
اے آر وائی - سپریم کورٹ نے چئیر مین اوگرا توقیر صادق کے تقرر کے حوالے سے مقدمے کی سماعت مکمل کرکے فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔
ان کے تقرر کو اگرا ہی کے ایک اور ملازم نے ان کی ایل ایل ایم ڈگری تسلیم شدہ نہ ہونے کی بنیاد پر چیلنج کیا تھا توقیر سادق کے وکیل ایم اکرم شیخ کا موقف تھا کہ توقیر سادق کی ڈگری جعلی نہیں ہے بلکہ وہ لاء کالج جس سے انہوں نے ڈگری لی ایچ ای سی کا
منظور شدہ نہیں تھا علاوہ ازیں چئیر مین اوگرا کے عہدے کے لئے ایل ایل ایم کی تعلیمی قابلیت مطلوب ہی نہیں تھی ایل ایل بی اور آٹھ سال کا تجربہ درکار تھا اور توقیر صادق اس معیار پر پورے اترتے ہیں عدالت نے گزشتہ روز انہیں اپنا تحقیقی مقالہ پیش کرنے کی ہدایت کی تھی جو آج پیش کیا گیاعدالت نے سماعت مکمل کرکے ہدایت کی کہ چئیر مین اوگرا کی سیلیکشن کا ریکارڈ بھی ایک روز کے اندر اندر عدالت میں پیش کیا جائے ۔