تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 15:20

ممتاز قادری کی سزا کیخلاف احتجاج کیا جائیگا،فضل کریم

اے آر وائی - سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزاہ فضل کریم نے کہا ہے کہ ممتاز قادری کی سزا کے خلاف 7 اکتوبر کو ملک گیر ہڑتال اور مکمل شٹر ڈاؤن کیا جائے گا۔



لاہور میں پیر سید اجمل گیلانی کے تعزیتی ریفرنس سے خطاب کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ملک میں لوڈشیڈنگ، مہنگائی، قتل وغارت اور دہشت گردی عروج پر ہے جس کی پنجاب اور وفاقی حکومت دونوں ذمہ دار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ممتاز قادری کو تو فوری سزا دے دی گی لیکن سرفراز نعیمی اور سانحہ نشتر پارک جیسے دیگر واقعات کے ذمہ داران کہاں ہیں کسی کو کچھ معلوم نہیں۔



فضل کریم کا کہنا تھا کہ عدالتی فیصلے کے خلاف ہائی کورٹ میں جلد اپیل بھی کریں گے جبکہ ممتاز قادری کی رہائی کے لئے ریفرنڈم کرایا گیا تو فیصلہ ہمارے حق میں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ آئین میں لکھا ہے کہ پاکستان میں کوئی قانون قرآن وسنت کے خلاف نہیں بن سکتا تو ممتاز قادری کی سزا میں بھی نظر ثانی کرنا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ آل پارٹیز کانفرنس کی قراردادوں پر عمل درآمد بھی ہونا چاہیے ورنہ ایسا خونی انقلاب آئے گا جو سب کچھ بہا لے جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.