تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 15:44

جماعت اسلامی نے 5سالہ پارٹی منشور کا اعلان کردیا،منورحسن

اے آر وائی - جماعت اسلامی نے آئندہ پانچ سال کے لئے پارٹی منشور کا اعلان کر دیا ہے۔ سید منور حسن کا کہنا ہے کہ منشور ملکی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے ترتیب دیا گیا ہے۔



جماعت اسلامی کے امیر سید منور حسن نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے منشور کے بارے بتایا کہ جماعت اسلامی برسر اقتدار آ کر ملک میں داخلہ و خارجہ اور معاشی پالیسیوں میں انقلابی تبدیلیاں لائے گی۔ وہ چھ ماہ کے عرصے میں بیس ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کر کے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کریں گے۔ جبکہ دس برس کے دوران قومی اتفاق رائے سے پانچ ڈیم تعمیر کیئے جائیں گے۔



منشور کے مطابق ملک میں کرپشن کے خاتمے کے لئے سزائے موت سمیت سخت قوانین بنائے جائیں گے۔ طلبہ یونینز کو بحال کیا جائے گا، خواتین کو روزگار کے مواقع فراہم کیئے جائیں گے اور بلوچستان کا احساس محرومی بھی ختم کیا جائے گا۔ منور حسن نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ کوئی بھی سیاسی جماعت اتحاد کے بغیر الیکشن میں جانے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.