4 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 18:30
سعودی بری فوج کے سربراہ اسلام آباد پہنچ گئے
اے آر وائی - سعودی بری فوج کے سربرا ہ خالد بن بندر بن سلطان بن عبدالعزیز نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے سٹریجک تعلقات آج جس عروج پر ہے ماضی میں ایسے کبھی نہ تھے۔
۔مسلح افواج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی کی دعوت پر پاکستان کے تین روزہ پر چکلالہ اےئر بیس پر پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات خطے میں بڑی اہمیت کے حامل ہیں ۔ چکلالہ اےئر بیس پہنچنے پر مسلح افواج کے لاگ ایریا کمانڈر میجر جنرل محمد توقیر نے ان کا استقبال کیا۔
اپنے دورے کے دوران سعودی بری فوج کے سربرا ہ پاک سعودی مسلح افواج کی جہلم میں جاری مشترکہ فوجی مشقیں الصمصام کا جائزہ بھی لیں گے اور اس کی اختتامی تقریب میں خصوصی شرکت کریں گے۔