4 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 18:9
اسپاٹ فکسنگ کیس: لندن میں پہلے دن کی سماعت مکمل
جنگ نیوز -
لندن ...محمد آصف ، سلمان بٹ اور محمد عامر کیخلاف اسپاٹ فکسنگ کیس میں لندن میں پہلے دن کی سماعت مکمل کرلی گئی ہے۔اسپاٹ فکسنگ کی وجہ سے پابندی کا شکارپاکستانی کرکٹرزمحمدآصف اورسلمان بٹ وکلاء کے ہمراہ مقدمے کی کارروائی کیلئے پیش ہوئے۔وکلا نے جسٹس کک کے روبرو دلائل دیے۔اس دوران بارہ رکنی جیوری نے بھی حلف اٹھایا، جس میں کوئی صحافی شامل نہیں تھا۔ پہلے دن کی کارروائی مکمل ہونے کے بعدسماعت کل تک ملتوی کردی گئی ،کل لندن کے وقت کے مطابق صبح دس بجے کارروائی کاآغازہوگا۔کھلاڑیوں پردھوکا دہی اورکرپشن کے الزامات ہیں ۔گزشتہ سال لارڈزٹیسٹ کے دوران محمدآصف ، سلمان بٹ اورمحمدعامرکے اسپاٹ فکسنگ میں ملوث ہونے کاانکشاف ہواتھا۔کرکٹ قوانین کی رو سے تینوں کھلاڑیوں پرپابندی لگائی جاچکی ہے۔البتہ برطانوی قوانین کے مطابق تحقیقات جاری ہیں۔محمدعامرسماعت سے پہلے ہی اعتراف جرم کرچکے ہیں۔