تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 18:35

عمران فاروق کے قتل کی تحقیقات جاری ہیں، لندن پولیس

اے آر وائی - لندن میں میٹروپولیٹین پولیس سروس نےلارڈ نذیراحمدکوخط کے جواب میں لکھاہےکہ ایم کیوایم کے رہنما ڈاکٹرعمران فاروق کے قتل کی تحقیقات جاری ہیں۔عوام سے تحقیقات میں مدد کی اپیل کی گئی ہے۔



کمانڈر رچرڈ والٹن کے دستخط سے لکھے گئے خط میں کہاگیاہے کہ ایم کیوایم کےرہنما عمران فاروق کےقتل کی مختلف خطوط پر تحقیقات جاری ہیں اورعوام سے تحقیقات میں مدد کی اپیل کی گئی ہے۔ متحدہ کےرہنما کے قتل کے مقام کےقریب ملنے والے ہتھیار اور قریب موجود گاڑی سے متعلق معلومات فراہم کرنے کی اپیل بھی کی گئی ہے۔



خط میں اب تک کی ہونے والی پیش رفت کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا گیا ہےکہ گذشتہ سال دسمبرمیں عمران فاروق کےقتل کےشبہے اور ایک ڈکیتی کے شبہے میں ایک پینتس سالہ شخص کو گرفتارکیاگیاتھا،وہ آج کل ضمانت پرہے،اس شخص کو نومبر میں عدالت میں پیش ہونا ہوگا۔ خط میں بتایاگیاکہ برطانیہ میں مذیرتین افراد کی گرفتاری،دومقامات پر تلاشی اورپاکستان میں ایک شخص کی گرفتاری سے متعلق خبریں جھوٹ پرمبنی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.