تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 19:2

سبکدوش ہونیوالے ایرانی سفیر کی صدرسے ملاقات

اے آر وائی - ایران کے سبکدوش ہونےوالے سفیرماشاءاللہ شاکری نے صدرمملکت آصف علی زرداری سے ایوان صدرمیں الوداعی ملاقات کی۔



صدرمملکت نے ایرانی سفیر کی خدمات کوسراہا اورکہا کہ انھوںنے دونوں برادراسلامی ممالک کے درمیان باہمی تعلقات کے فروغ کیلئے کلیدی کرداراداکیا۔ صدرنے قوی امید ظاہرکی کہ پاکستان اورایران کے درمیان گیس پائپ لائن،تفتان اورکوئٹہ میں بچھائی جانیوالی پاورٹرانسمیشن لائن پرکام کی رفتارکومزید تیزکیا جائے گا۔ انھوں نے کہاکہ خطے میںدونوں ممالک کی جغرافیائی اہمیت مسلمہ ہے پاکستان اورایران خطے میں سماجی اقتصادی ترقی کیلئے کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں۔



صدرزرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان ایران کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت کا حامل قرار دیتا ہے۔ دونوں ممالک تجارت ، توانائی ، سلامتی ، کمیونیکیشن اور انفراسٹرکچر سمیت مختلف شعبوں کوفروغ دینے پرخصوصی توجہ مرکوزکریں گے۔ اس موقع پر سبکدوش ہونیوالے ایرانی سفیر ماشاء اللہ شاکری کاکہناتھا کہ دونوں برادراسلامی ممالک کے درمیان مستقبل میں تعلقات مزید مضبوط ہونگے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.