تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 10:43

لوڈشیڈنگ: ایوان صدر کے باہر احتیجاج کریں گے، نثار

اے آر وائی - قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چوہدری نثار علی خان نے اعلان کیا ہے کہ مسلم لیگ ن کے اراکین پارلیمنٹ کل بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف ایوان صدر کے باہر احتیجاج کرینگے اور دھرنا دینگے۔ قومی اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری نثار نے کہا کہ حکومت نے ہرجگہ مایوسی اور اندھیرا پھیلا دیا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے بلوچستان میں ہی نہیں ہرمقام پر عوام کومایوس کیا ہے



قبل ازیں قومی اسمبلی کے اجلاس میں آج بھی لوڈشیڈنگ اور سانحہ کوئٹہ کیخلاف احتجاج کیا گیا۔ فرح ناز اصفہانی کے نکتہ اعراض پر ن لیگ نے ایوان سے واک آؤٹ کردیا جبکہ پیپلز پارٹی کے رکن ناصر شاہ نے بلوچستان میں گورنر راج کے نفاذ کےلئے آج دوسرے روز بھی دھرنا دیا۔ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے ارکین بھی ان کے ساتھ دھرنے میں شامل ہوگئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.