تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 12:2

ڈی جی آئی ایس آئی جنرل شجاع پاشا کی خورشید شاہ سے ملاقات

اے آر وائی - ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹننٹ جنرل احمد شجاع پاشا نے وفاقی وزیر خورشید احمد شاہ سے پارلیمنٹ ہاوس میں ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں کراچی اور بلوچستان میں امن و امان سے متعلق صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ خورشید احمد شاہ نے کراچی اور بلوچستان پر پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں خفیہ اداروں اور سیکیورٹی حکام کی جانب سے ممکنہ بریفنگ پر تبادلہ خیال کیا۔

ذرائع کے مطابق ڈی جی آئی ایس آئی نے خورشید احمد شاہ کو کراچی اور بلوچستان میں امن و امان کے حوالے سے خفیہ اداروں کی کارکردگی کے متعلق بھی بتایا۔ ملاقات میں امن و امان کے قیام کے لیے ڈی جی آئی ایس آئی نے اٹھائے گئے اقدامات سے خصوصی کمیٹی کے سربراہ کو آگاہ کیا۔

یہ متن رومن اردو میں پڑھیںYe Matan/Text Roman Urdu Mein Parhein
متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.