5 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 11:57
ترکی اورشام کی مشترکہ جنگی مشقوں کا آغاز
جنگ نیوز - ترکی اور شام کی مشترکہ جنگی مشقوں کا آغاز ہوگیا۔ دونوں ممالک کی مشترکہ جنگی مشقیں بدھ کو سرحدی صوبے ہاتے کے قصبے سکندرون میں شروع ہوئیں جوکہ 13 اکتوبر تک جاری رہیں گی۔ مشترکہ مشقوں کو ” لائٹننگ 2011ء موبلائزیشن ایکسرسائز “ کا نام دیا گیا ہے جن کا مقصد افواج کی کمیونی کیشن اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو تقویت دینا اور ان کی جانچ پڑتال ہے۔