تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 11:57

یورپ: دماغی بیماریوں کے علاج پر سالانہ 800 ارب یوروا خراجات ، رپورٹ

جنگ نیوز -
لندن…جنگ نیوز…یورپ میں دماغی بیماریوں کے علاج کا خرچہ بڑھ کر 800 ارب یورو سالانہ پر پہنچ گیا۔ ذرائع کے مطابق یورپ میں سیاسی، سماجی اور مالیاتی بے یقینی اور عدم استحکام سے پیدا ہونے والی صورتحال نے یورپ کی بڑی آبادی کو دماغی بیماریوں کی لپیٹ میں لینا شروع کر دیا ہے جس نے دماغی بیماریوں (برین ڈس آرڈرز) کو یورپ ہیلتھ کیئر کا نمبر ایک اقتصادی چیلنج بنا دیا ہے۔ یورپین برین کونسل (ای بی سی) کے ایک مطالعے کے مطابق یورپ میں ڈپریشن، ذہنی دباؤ، انسومینیا (نیند نہ آنے کی بیماری) اور ڈائے منشیا (یادداشت خراب ہونے کی بیماری) میں بے حد اضافہ ہو گیا ہے۔ یورپ میں ذہنی اور اعصابی بیماریوں میں مبتلا افراد کی تعداد سالانہ 165 ملین پر آ گئی ہے جو یورپ کی کل آبادی کا 38 فیصد ہے۔ ان افراد کے علاج پر 1550 یورو (2 ہزار ڈالر) فی فرد خرچہ آ رہا ہے جو سالانہ 798 ارب ڈالر سے زائد بنتا ہے۔ 2005ء میں ان افراد کی تعداد اور ان کے علاج کا خرچہ موجودہ اعدادوشمار سے نصف تھا۔ یورپین ہارٹ نیٹ ورک کے 2008ء میں کئے گئے ایک سروے کے مطابق یورپ میں دل کے امراض کے علاج پر سالانہ 192 ارب یورو اور سرطان (کینسر) کے علاج پر 150 سے 250 ارب یورو خرچ آ رہا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.