تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 13:20

ایران جانے والے زائرین کے تحفظ کو یقینی بنانے کا فیصلہ

اے آر وائی - حکومت نے ایران جانے والے زائرین کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیئے مسافر بسوں میں مسلح محافظ تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔



یہ فیصلہ وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس میں کیا گیا ۔ اجلاس میں وفاقی سیکریٹری داخلہ، چاروں صوبائی داخلہ سیکریٹریز اور پولیس حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں ملک میں امن و امان کی مجموعی صورتحال بالخصوص کوئٹہ میں بس پر فائرنگ کے واقعہ کا جائزہ لیا گیا۔فیصلہ کیا گیا کہ زیارت کی غرض سے ایران جانے والے افراد کے دوروں کو ریگولیٹ کیا جائے گا ۔



اجلاس کو بتایا گیا کہ ماریہ آباد اور ہزارہ آبادی کی حفاظت کے لیے خصوصی اقدامات کیے جاچکے ہیں۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بلوچستان سے ایران جانے والی تمام مسافر ٹرانسپورٹ گاڑیوں میں سفرکے دوران مسلح

محافظ تعینات ہوں گے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.