تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 15:20

بچوں کی خوراک میں باریک کٹی ہوئی سبزیاں اورپھل ملائیں

اے آر وائی - ایک نئی امریکی تحقیق کے مطابق بچوں کے پسندیدہ کھانوں میں سبزیاں اس طرح شامل کی جانی چاہییں کہ وہ باریک کٹی ہوئی ہوں اور بچوں کو پتہ بھی نہ چلے۔ اس طرح بچے کھانا بھی زیادہ کھاتے ہیں اور صحت مند بھی رہتے ہی ۔



ریسرچ کے مطابق اس طرح بچے غذائیت سے بھرپور سبزیوں والے کھانے بھی پسند کرنا شروع کر دیتے ہیں اور ان کے جسموں کا حصہ بننے والی کیلوریز میں بھی خطرناک حد تک اضافہ نہیں ہوتا۔یہ بات مشہور ہے کہ اگر پھلوں کا سائز بڑا ہو، تو بچے وہ پھل شوق سے نہیں کھاتے۔ لیکن اگر یہی پھل کاٹ کر چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں تقسیم کر دیے جائیں، تو بچے انہیں زیادہ مقدار میں اور رغبت سے کھاتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.