تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 17:12

پاک بحریہ کے نئے سربراہ کی صدر آصف زرداری سے ملاقات

اے آر وائی - پاک بحریہ کے نئے نامزد سربراہ ایڈمرل آصف سندیلہ نے صدر آصف علی زرداری سے ایوان صدر میں ملاقات کی۔ اس موقع پر صدر مملکت نے ایڈمرل آصف سندیلہ کو پاک بحریہ کا سربراہ نامزد ہونے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ نئے سربراہ

کے دور ملازمت میں پاک بحریہ مزید مضبوط ہوگی اور ان کی قائدآنہ صلاحیتوں سے بھرپور طور پر مستفیض ہوگی۔ ملاقات میں پاک بحریہ سے متعلق امور بھی زیر غور آیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.