5 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 16:53
ایم کیو ایم پی پی مذاکرات آج ہوں گے
اے آر وائی - گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العبادخان نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کے وفد سے رات ملاقات ہوگی جس میں پیپلزپارٹی کے سینئر لوگ شامل ہونگے۔
وزیر بلدیات آغا سراج درانی کہتے ہیں کہ پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم کے درمیان کوئی ڈیڈ لاک نہیں ہے۔ سفاری پارک کراچی میں چھ ٹاؤنز میں صفائی مہم کا جائزہ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا کہ الطاف حسین کہہ چکے ہیں کہ جمہوریت کے استحکام کیلئے کردار اداکرتے رہیں گے امن وامان کے حوالے سے بہتری آئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایڈمنسٹریٹر نے کراچی میں مثالی کام کیا ہے ڈینگی سے بچاؤ کیلئے حکومت مناسب اقدامات کررہی ہے۔ لینڈ مافیا کے خلاف آپریشن خاتمے تک جاری رکھے گے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ محدود وسائل میں رہتے ہوئے کراچی میں ترقیاتی کام کررہے ہیں جس سے اعتماد بحال ہوگا۔ اس موقع پر ڈی سی او ، ایڈمنسٹریٹر ودیگر بھی موجود تھے۔