5 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 16:35
سلیم شہزاد کمیشن کا اجلاس،پوسٹمارٹم رپورٹ پیش کی گئی
اے آر وائی - سلیم شہزاد کمیشن کا اجلاس جسٹس ثاقب نثار کی زیر صدارت ہوا ۔ اجلاس میں کمیشن کے دیگر اراکین بھی موجود تھے۔ اجلاس میں آئی ایس آئی کے افسران نے تحریری بیانات جمع کرائے ۔ اس موقع پر مقتول سلیم شہزاد کی دو پوسٹ مارٹم رپورٹ پیش کی گئی۔ پہلی رپورٹ میں سولہ جبکہ دوسری میں سترہ زخموں کی نشاندہی کی گئی۔کل اجلاس کی کارروائی میں آئی ایس آئی کے میڈیا سیل کے افسران اور آئی جی پنجاب پیش ہوں گے۔