تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 16:8

پشاورہائیکورٹ کاDSP اورSHO کیخلاف مقدمے کا حکم

جنگ نیوز -
پشاور..پشاور ہائی کورٹ نے لاپتہ شخص سے متعلق اظہا ر علمی پر ڈی ایس پی اور ایس ایچ او کے خلاف مقدمہ درج کرانے کا حکم دیا ہے۔یہ حکم پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اعجاز افضل خان اور جسٹس مظہر عالم پر مشتمل بنچ نے جاری کیا۔ پشاور کے علاقے بھانہ ماڑی سے لاپتہ زاہد انور کے بھائی ساجد انور کی طرف سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ بھانہ ماڑی تھانہ کے ایس ایچ او نے نو دسمبر 2010 کو اس کے بھائی کو اٹھا کر حساس ایجنسیوں کے حوالے کیا۔ جو تاحال لاپتہ ہے،تاہم پولیس اور حساس ایجنسیوں نے عدالت میں زاہد انور سے متعلق لاعلمی کااظہار کیا۔ جس پر عدالت نے بھانہ ماڑی کے موجودہ ایس ایچ او رجب علی کو حکم دیا کہ ایس ایچ او فضل مولیٰ اور ڈی ایس پی شاکراللہ کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.