5 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 16:8
پشاور میں وقفے وقفے سے بارش،موسم خوش گوار
جنگ نیوز -
پشاور…پشاور سمیت صوبہ خیبر پختوں خوا کے بیشتر علاقوں میں وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے بارش سے موسم خوشگوارہوگیا۔ پشاور کی فضاوٴں میں د ن بھر بادل چھائے رہے۔ شہر میں وقفے وقفے سے بونداباندی بھی جاری رہی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا یہ سلسلہ مزید دو د ن جاری رہنے کا امکان ہے۔ ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختوں خوا کے بالائی علاقوں میں بھی بارش ہوئی ہے۔ سب سے زیادہ بارش کاکول میں 21 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ سیدوشریف اور مالم جبہ12 ملی میٹر،دیر میں5 ، کالام 4اور تیمرگرہ میں 8 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی جبکہ پشاور اور بالاکوٹ میں 0.4 ملی میٹر بارش ہوئی۔