تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 15:57

قلم موثر ہتھیار ہے فاٹا کے صحافی اپناکردار ادا کریں،گورنر مسعود کوثر

جنگ نیوز -
پشاور..خیبر پختونخوا کے گورنر بیرسٹر مسعود کوثر نے کہا ہے کہ قلم سب سے موثر ہتھیار ہے فاٹا کے صحافی حالات کو معمول پر لانے میں اپنا کردار ادا کریں،گورنر ہاوٴس پشاور میں ٹرائبل یونین آف جرنلسٹس کے وفد سے گفت گو میں گورنر مسعود کوثر نے کہا کہ فاٹا میں تیزی سے تبدیل ہونے والی صورتحال کے بارے میں عوام کا آگاہ رکھنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت فاٹا میں اصلاحات کے منصوبے پر کام کر رہی ہے قیام امن کے ساتھ فاٹا کو ترقی کی راہ پر ڈالنے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا دائرہ بھی فاٹا تک بڑھایاجائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.