تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 17:30

مسلم لیگ ن کا بجلی کی لوڈ شیڈنگ پر ایوان میں2مرتبہ واک آؤٹ

اے آر وائی - مسلم لیگ ن نے بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف پارلیمنٹ کے اجلاس میں شدید احتجاج اور دو مرتبہ واک آوٴٹ کیا۔ اجلاس کے دوران ن لیگ کے اراکین نے ملک میں بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے حوالے سے حکومتی نااہلی پر ایوان میں تنقید کی۔



پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی اور سابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے حکومتی اور وزیراعظم کی کارکردگی پر تنقید کرتے ہوئے وزیراعظم کی پالیسیوں کے خلاف علم بغاوت بلند کرنے کا اعلان کردیا۔ انہو ں نے کہا کہ پیپلز پارٹی آئندہ انتخابات میں دھاندلی کے ذریعے جیتنا چاہتی ہے۔



شاہ محمود قریشی نے مطالبہ کیاکہ شفاف انتخابات کے لیے آزاد کمیشن قائم کیا جائے۔ آفتاب احمد شیرپاوٴ نے کہا کہ وزیراعظم اپنی نااہلی پر قوم سے معافی مانگیں۔ دوسری جانب اجلاس کے موقع پر پارلیمنٹ کے باہر پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی سید ناصر شاہ نے حکومت کے خلاف احتجاجی دھرنا دیا۔مسلم لیگ ن کے اراکین نے چوہدری نثار علی خان کی قیادت میں ان سے اظہار یکجہتی کے لیے دھرنے میں شرکت کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.