تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 18:3

امریکی سفیر کا شوکت خانم اسپتال کا دورہ

اے آر وائی - پاکستان میں امریکی سفیر کیمرون منٹر نے لاہور میں شوکت خانم میموریل کینسر اسپتال کا دورہ کیا جہاں کینسر کے مریض بچوں میں انہوں نے تحائف تقسیم کیے۔



شوکت خانم میموریل اسپتال میں کیمرون منٹر کے ہمراہ ان کی اہلیہ ڈاکٹرمیریلین وائٹ اور قونصل جنرل نینا فائٹ نے ہسپتال میں داخل بچوں سے ملاقات کی۔ کیمرون منٹر نے ہسپتال میں مختلف شعبوں کا دورہ بھی کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کے دوران کیمرون منٹر کا کہنا تھا کہ کینسر کے علاج کے لیے شوکت خانم میموریل ہسپتال کی خدمات قابل ستائش ہیں۔ انہوں نے شوکت خانم میموریل ہسپتال کے عملہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس امر کا اظہار کیا کہ کینسر کے مرض کے علاج کے لیے کیے گئے اقدامات کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے باہمی تعاون کا فروغ ضروری ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.