5 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 18:45
ایم کیو ایم سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز سے بات ہوئی ہے،خورشید شاہ
اے آر وائی - وفاقی وزیر اور صدر مملکت آصف علی زرداری کی جانب سے ایم کیو ایم سے مذاکرات کرنے والی ٹیم کے سربراہ سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز سے بات ہوئی ہے اے این پی اور ذوالفقارمرزا سمیت سب کو آن بورڈ لیا گیا ہے اور ایم کیو ایم کے ساتھ وزارتوں کو کوئی معاملہ نہیں ہے۔
اسلام آباد سے واپسی پر کراچی ائرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید احمد شاہ نے کہا کہ تمام سیاسی پارٹیاں کراچی میں امن چاہتی ہے ایم کیو ایم تھوڑے وقت کیلئے چلی گئی تھی مگر ان سے مفاہمتی پالیسی جاری ہے اور ان سے مسلسل رابطے رہے گورنر ہمارے ساتھ رہا ۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم آج کے معاملات کو حتمی شکل دی جائیگی ۔ انہوں نے کہا کہ آج کل اور آنے والے کل میں فرق ہوتا ہے جو آج ہورہاہے اس کی بات کی جارہی ہے کل جو صورتحال ہوگی دیکھا جائیگا۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ڈینگی کی وجہ سے ساڑھے تین افرا دمتاثرہوئے لیکن ہم پوائنٹ اسکور نہیں کررہے یہ اللہ کی طرف سے آیا ہوا ہے مگر اپوزیشن پوائنٹ اسکورنگ کررہی ہے شہباز شریف خود تالیاں بجوا رہیں ہیں اور حکومت کے خلاف نعرے لگوا ر ہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی وجہ سے نواز لیگ پنجاب میں پریشان ہے ۔ عمران خان پنجاب میں جلسہ کرنا چارہے ہیں اس لئے وہ گھبرا ئے ہوئے ہیں۔ ا نہوں نے کہا کہ کراچی اور بلوچستان کی امن وامان کی صورتحال پر تفصیلی
بریفنگ دی گئی ہے اس سے بے خبر نہیں ہے تمام حالات کا پتہ ہے لیکن سب سیاسی پارٹیاں امن چاہتی ہے لڑائی جھگڑا ب ختم ہونا چاہئے۔ مسلم لیگ ق ، اے این پی ، ایم کیو ایم اور تمام پارٹیاں مفاہمتی پالیسی کے تحت حکومت کے ساتھ ہے۔