تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
6 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 7:35

رحمان ملک کا الطاف حسین کو فون،حکومت میں شمولیت پر مبارک باد

اے آر وائی - وفاقی وزیرداخلہ رحمن ملک نے متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کوفون کرکے ایم کیوایم اورپیپلزپارٹی کے دوبارہ اتحاد اورایم کیوایم کی حکومت میں دوبارہ شمولیت پرمبارکباد پیش کی ہے۔



رحمن ملک نے ایم کیوایم اورپیپلزپارٹی کے درمیان دوبارہ اتحاد کو انتہائی مثبت اور خوش آئند قراردیتے ہوئے کہاکہ اس فیصلے سے جمہوریت مستحکم ہوگی، ایم کیوایم کل بھی ہماری اتحادی تھی ، آئندہ بھی رہے گی اورانشاء اللہ دونوں جماعتیں جمہوری نظام کے استحکام اور عوام کے مسائل کے حل کیلئے مل کرکام کریں گی۔



الطاف حسین نے وفاقی وزیرداخلہ رحمن ملک کے خیالات کو سراہتے ہوئے انہیں بھی ایم کیوایم اور پیپلزپارٹی کے درمیان دوبارہ مفاہمت پرمبارکباد پیش کی ۔ الطاف حسین نے دونوں جماعتوں کے درمیان دوبارہ اتحاد اورمفاہمت کے سلسلے میں رحمن ملک کی کوششوں کوسراہا اورموثراورمثبت کردار ادا کرنے پر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.