6 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 8:35
ن لیگ کی ریلی:ایوان صدر جانے والے راستے سیل،سیکیورٹی سخت
اے آر وائی - مسلم لیگ نواز کےایوان صدر کے باہر لوڈشیڈنگ کے خلاف دھرنے سے نمٹنے کےلئے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں ۔ ایوان صدر اور پارلیمنٹ جانے والے راستوں کو خاردار تاریں اور رکاوٹیں کھڑی کرکے بند کردیا گیا ہے۔
ایوان صدر کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے ایوان صدر جانے والے تمام راستوں پر سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے ۔ پارلیمنٹ سے ایوان صدر جانے والے راستے کوبھی رکاوٹیں اور خاردار تاریں لگاکر بند کردیا گیا ہے ۔