6 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 11:35
ناقص ڈینگی اسپرے اسکینڈل کی تحقیات ہورہی ہیں رحمان ملک
اے آر وائی - وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ پنجاب میں ڈینگی کے ناقص اسپرے اسکینڈل کی ایف آئی اے انکوائری کررہی ہے، رپورٹ کا انتظار ہے۔
یہ بات انہوں نے سے سابق وفاقی وزیر نذر محمد گوندل کی قیادت میں ارکان پنجاب اسمبلی سے ملاقات میں کہی۔ ملاقات میں پنجاب اسمبلی کے ارکان نے وزیر داخلہ سے ڈینگی وائرس کے سدباب نہ ہونے کی وجہ سے خوف کا شکار ہیں اور روزانہ ڈینگی وائرس سے متاثرہ مریضوں کی اموات ہورہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ موثر اسپرے کی بدولت اسلام آباد میں ڈینگی کاسدباب کیا جاسکتا ہے تو کیا وجہ ہے کہ پنجاب خصوصا لاہور میں ڈینگی وائرس پر قابو نہیں پایا جاسکا۔