تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
6 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 14:30

افغانستان،بھارت معاہدوں میں علاقائی امن مدنظررکھاجائے،تہمینہ

اے آر وائی - دفتر خارجہ کی ترجمان تہمینہ جنجوعہ نے کہا ہے کہ افغانستان ، بھارت معاہدہ دو خودمختار ممالک کے درمیان ہے تاہم ان معاہدوں میں علاقائی امن و استحکام کو مدنظر رکھا جائے۔



دفتر خارجہ اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران تہمینہ جنجوعہ نے کہا کہ پاک ،افغان اور امریکا سہ فریقی مذاکرات کا ایک دور آئندہ ماہ ترکی میں طے شدہ ہے جبکہ پاک امریکا تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے سفارتی سطح پر رابطے جاری ہیں۔



بھارت کو تجارت میں پسندیدہ ترین ملک قرار دینے سے متعلق سوال پر ترجمان نے کہا کہ بھارت کے ساتھ تمام امور پر بات چیت چاہتے ہیں۔ انہوں نے توقع ظاہر کی بھارت ڈبلیو ٹی او میں پاکستان کو دی گئی یورپی یونین کی مراعات پر مزید اعتراض نہیں لگائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان، افغانستان میں امن و استحکام کا خواہشمند ہے جبکہ افغان حکومت کے الزامات کی تحقیقات میں

تعاون کی وزیراعظم گیلانی نے پہلے ہی پیشکش کررکھی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.