تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
6 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 16:31

امدادی سامان تقسیم کیلئے درست نظام کی ضرورت ہے،فاروق نائیک

اے آر وائی - چیئرمین سینیٹ فاروق ایچ نائیک نے کہا ہے کہ سندھ میں بارش اور سیلاب متاثرین کیلئے وافر مقدار میں راشن موجود ہے تاہم امدادی سامان کو تقسیم کرنے کے نظام کو درست کرنے کی ضرورت ہے۔



حیدرآباد میں قائم سبزی منڈی ریلیف کیمپ میں بارش اور سیلاب متاثرین میں امدادی سامان تقسیم کرنے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ایچ نائیک کا کہنا تھا کہ سندھ میں حالیہ بارش اور سیلاب سے بدترین تباہی ہوئی ہے جس کی وجہ سے انفرا اسٹرکچر، فصلیں اور بڑی تعداد میں مکانات تباہ ہوئے ہیں، انہوں نے کہا کہ بارش سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف کے کاموں کی صدر آصف علی زرداری خود نگرانی کررہے ہیں جبکہ مصیبت کی اس گھڑی میں تمام سیاسی قوتیں یکجا ہیں، انہوں نے بتایا کہ انہوں نے سندھ میں بارش سے متاثرہ مختلف علاقوں کا دورہ کیا ہے، تمام جگہوں اور راستوں پر خیمے اور راشن وافر مقدار میں موجود تھے تاہم امدادی سامان کو تقسیم کرنے کیلئے نظام کو درست کرنے کی ضرورت ہے۔



فاروق ایچ نائیک کا کہنا تھا کہ یہ وقت سیاست کا نہیں بلکہ ویلفیئر کا ہے، ہمیں مشکل کی اس گھڑی میں متاثرین کی خدمت کرنا ہے، جیسے برطانیہ سے آئے ہوئے لوگ متاثرین کی خدمت کررہے ہیں، اس موقع پر انہوں نے سینیٹرز عبدالحسیب خان، خالد محمود سومرو اور سیمی یوسف صدیقی کے ہمراہ متاثرین میں امدادی سامان تقسیم کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.