تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
6 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 16:45

اقوام متحدہ قدرتی آفات کی اطلاع دینے والا نظام مہیا کرے

اے آر وائی - وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے اقوام متحدہ سے قدرتی افات کی پیشگی اطلاع دینے والے نظام کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔



ڈیزاسٹر رسک سے متعلق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے خصوصی نمائندے مار گریٹا واہسٹرم نے وزیراعظم یوسف رضاگیلانی سے وزیراعظم ہاوس میں ملاقات کی وزیراعظم نے قدرتی افات کے بعد امداد کے لیئے اقوام متحدہ کے کر دار کی تعریف کی ۔



وزیراعظم نے اس موقع پر مطالبہ کیا کہ قدرتی افات کے باعث نقصان سے بچاو کے لیئے پاکستان کو خصوصی نظام فراہم کیا جائے وزیراعظم نے کہا کہ اس سے انسانی زندگیوں املاک کا نقصان بھی کم ہو گا وزیراعظم نے دو ہزار پانچ میں زلزلے ،گزشتہ سال اور اس سال سیلاب کی تباہی کے بعد امداد پر اقوام متحدہ کا شکریہ ادا کیا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.