تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
6 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 17:3

الیکشن کمیشن،انتخابی فہرستوں میں تصحیح کیلئے شکایتی مراکز

اے آر وائی - الیکشن کمیشن آف پاکستان نے نئی انتخابی فہرستوں کی تیاری میں سیاسی جماعتوں اور عام لوگوں کی سہولت کے لیے وفاقی اور صوبائی دارلحکومتوں سمیت ملک کے تمام ایک سو اٹھائیس اضلاع میں شکایتی مراکز قائم کردیے۔



الیکشن کمیشن کے اعلامیے کے مطابق کمیشن کی جانب سے نادرا کے تعاون سے گھر گھر جاکر نئی انتخابی فہرستوں کی تیاری کے سلسلے میں ووٹرز کی تصدیق کا عمل جاری ہے جو تیس اکتوبر دو ہزار گیارہ تک جاری رہے گا۔ اس دوران یہ شکایتی مراکز سیاسی جماعتوں اور عام لوگوں کی شکایات کے ازالے کے لیے تیس اکتوبر تک دفتری اوقات کار کے درمیان خدمات انجام دیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.