تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
6 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 18:36

سندھ میں بارش سے متاثرہ علاقوں سے کھڑا پانی فوج نکالے گی

اے آر وائی - سندھ حکومت نے بارش سے متاثرہ علاقوں سے پانی کی نکاسی کیلئے فوج کی مدد سے منصوبہ تشکیل دیاہے۔منصوبے کے تحت پچیس سے چالیس دنوں میں پانی نکال لیا جائےگا۔



ذرائع کے مطابق منصوبے پر سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقے سانگھڑ،میرپورخاص،عمرکوٹ،بدین،اور ٹنڈومحمد خان میں عمل کیا جائےگا۔ان علاقوں سے چالیس فی صد پانی نکل چکاہے۔جبکہ ایل بی او ڈی میں بھی پانی کی سطح میں ایک فٹ کی کمی آئی ہے ۔اس سلسلے میں سندھ حکومت اعلیٰ افسران نے فوج کے اعلیٰ افسران سے ملاقات کی جس میں منصوبے پر اتفاق کیاگیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.