تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
6 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 18:54

سپریم کورٹ فیصلہ حکومت کی کارکردگی پرسوالیہ نشان،قائمہ کمیٹی

اے آر وائی - سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے چئیر مین سنیٹر طلحہ محمود نے کہا ہے کہ سپریم کی جانب سے کراچی بد امنی کیس کے فیصلہ نے ثابت کر دیا ہے کہ کراچی کے حالات سیاسی طور پر خراب ہونے سے امن وامان کا مسئلہ پیدا ہوا ،یہ حکومت کی کارکر دگی پر سوالیہ نشان ہے،پاکستان کو اپنی خارجہ اور داخلہ پالیسی تبدیل کرنی ہوگی۔



ایبٹ آباد میں تورغر دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کے موقع پر میڈیا سے گفتگومیں سنیٹر طلحہ محمود کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلہ نے ثابت کر دیا ہے کہ ملک میں عدلیہ آزاد ہے اور حکومت آج کے فیصلہ پرعمل کرکے کراچی میں امن بحال کرے،اور کراچی کو اسلحہ سے صیحح معنوں میں پاک کرے ،ان کا کہنا تھا کہ ملک کے امن و امان کو تباہ کرنے میں غیر ملکی ایجنسیاں ملوث ہیں،اور سپریم کورٹ کے آج فیصلہ کے بعد جلد قائمہ کمیٹی داخلہ کا اجلاس طلب کی جائے گا تاکہ کراچی میں مستقل امن قائم کرنے کے حوالے سے اقدامات اٹھائے جائیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.