تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 7:22

لاہور: مقامی صحافی کو قتل کردیا گیا

اے آر وائی - لاہور میں نامعلوم افراد نے مقامی صحافی فیصل قریشی کو گھر میں گھس کر تیز دھار آلے سے قتل کردیا۔ مقتول فیصل قریشی وفاقی کالونی میں اپنے گھر میں تنہا رہتے تھے اور لندن پوسٹ اخبار میں پاکستان میں ویب ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے تھے۔



مقتول کے بھائی شاہد قریشی نے رابطہ نہ ہونے پر پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس ان کی رہائش گاہ پہنچی تو مکان کی بالائی منزل پر فیصل قریشی کی خون آلود لاش ملی۔ جسے تیز دھار آلے سے ذبح کردیا گیا تھا۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ مقتول فیصل قریشی کو ایک سیاسی جماعت کی جانب سے دھمکیاں موصول ہورہی تھیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.