7 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 7:36
امریکہ کسی خاص جماعت کی حمایت نہ کرے، پرویزمشرف
اے آر وائی - سابق صدر پرویزمشرف نے کہا ہے کہ امریکا کو پاکستان میں کسی خاص سیاست جماعت کی حمایت نہیں کرنی چاہئے۔ واشنگٹن میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کو حقانی نیٹ ورک کے حوالے سے دنیا کے سامنے اپنی پوزیشن واضح کرنا چاہئے۔ دنیا کو کھل کر بتانا چاہئے کہ اگر حقانی نیٹ ورک کیخلاف کارروائی کی اصل وجہ کیا ہے۔
پرویزمشرف نے کہا کہ پاکستان میں شفاف الیکشن یقینی بنانے کیلئے امریکا مدد کرے۔ امریکی ارکان کانگریس رچرڈلوگر، کارل لیون، لینڈسے گراہم اور جارج مکین نے پرویزمشرف سے ملاقات کی اور انہوں نے حقانی نیٹ کے متعلق واضح مؤقف پر سابق صدر کو خراج تحسین پیش کیا۔