تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 8:36

ڈینگی:تحقیقاتی کمیشن کا دائرہ کار محدود کرنے پر وضاحت طلب

اے آر وائی - لاہور ہائی کورٹ نے ڈینگی پھیلاؤ کے خلاف درخواستوں پر سماعت 21 اکتوبر تک ملتوی کرتے ہوئے تحقیقاتی کمیشن کے دائرہ کار محدود کرنے پر وضاحت طلب کرلی ہے۔



ڈینگی کے پھیلاؤ کے حوالے سے تحقیقاتی کمیشن کے سربراہ آفتاب سلطان نےعدالت میں ڈینگی اسپرے کے حوالے سے اپنی رپورٹ جمع کرادی۔ اس موقع پر درخواست گزار اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے بیان دیا کہ پنجاب حکومت نے 5 ستمبر کو ڈی آئی جی آفتاب سلطان کو ڈینگی کے پھیلاؤ کے حوالے سے تمام معاملات کی تفتیش کا حکم دیا۔ جسے بعد ازاں صرف اسپرے کی خریداری تک محدود کردیا گیا پنجاب حکومت کا یہ اقدام بدنیتی پر مبنی ہے۔



عدالت نے سیکرٹری صحت سے استفسار کیا کہ پہلے نوٹیفکیشن کے بعد دوسرا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ضرورت کیوں پیش آئی۔ وفاقی حکومت کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ 18 ویں ترمیم کے بعد صحت کا شعبہ صوبائی حکومت کے پاس آگیا ہے جس سے وفاقی حکومت کا اب کوئی تعلق نہیں۔



عدالت نے سماعت 21 اکتوبر تک ملتوی کرتے ہوئے ہدایت کی کہ تحقیقاتی کمیشن کے حوالے سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن میں تبدیلی کے حوالے سے پنجاب حکومت تفصیلی جواب پیش کرے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.