7 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 8:54
دورہنماؤں سمیت متعدد کارکنوں کو گرفتارکیاگیا،ثروت اعجاز
اے آر وائی - سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ سنی اتحاد کونسل کے تحت ممتازقادری کے حق میں ہڑتال کی کال دی گئی تھی۔ قانون نافذ کرنےو الے اداروں نے دورہنماؤں سمیت متعدد کارکنوں کو حراست میں لے لیاہے۔ یہ بات انہوں نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے پرامن ہڑتال کی کل دی تھی تاہم پولیس نے ہمارئے رہنمائوں اور کارکنوں کے گھروں پر چھاپے مارنے شروع کردئیے اور بڑی تعداد میں کارکنوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ سنی تحریک کے گرفتار رہنمائوں اور کارکنوں کو فوری رہا کیا جائے۔