تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 12:23

بھاشا ڈیم کا سنگ بنیاد اٹھارہ اکتوبر کو رکھا جائے گا،گیلانی

اے آر وائی - وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ بھاشا ڈیم کا سنگ بنیاد اٹھارہ اکتوبر کو رکھا جائے گا. قومی اسمبلی میں امیر مقام کے نکتہ اعتراض کے جواب میں وزیراعظم نے کہا کہ بھاشا ڈیم سمیت تمام بڑے منصوبے موجودہ حکومت مکمل کرے گی جو کہ ایک ریکارڈ ہوگا.



انہوں نے کہا کہ کالا باغ ڈیم پر اتفاق رائے نہیں تھا اس لیئے مشترکہ مفادات کونسل اجلاس میں بھاشا ڈیم کی تعمیر کا فیصلہ ہوا وزیراعظم نے کہا کہ لواری ٹینل منصوبے پر اٹھ ارب خرچ ہو چکے ہیں. منصوبے کی تکمیل کے لیئے دو ارب روپے جاری کرنے کی انہوں نے ہدایت کر دی ہے. ق لیگ کے امیر مقام نے مطالبہ کیا تھا کہ لواری ٹنکل منصوبے کی تکمیل کے لیئے دو ارب رو پے جاری کیئے جائیں تاکہ یہ منصوبہ جلد مکمل ہو ہو سکے قومی اسمبلی میں اپوزیشن نے حکومت کو عوامی مسائل پر کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.