7 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 14:21
دہشتگردی میں ملوث جماعتوں پر پابندی لگائی جائے
اے آر وائی - مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے کہاہےکہ کراچی میں سیاسی جماعتوں کے عسکری ونگز نے روشنیوں کے شہر کا امن تباہ کردیاہے , دہشت گردی میں ملوث جماعتوں پر پابندی عائد ہونی چاہئے۔
نوابشاہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کو معلوم ہے کہ کون سی جماعتو ں کے عسکری ونگ ہیں ، سیاست میں قدم رکھتے ہی تشدد اور ماردھاڑ کرنے والی جماعتوں کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں دہشتگردی کرنے کےلئے باہر جاکر ٹریننگ حاصل کرنا ملک دشمنی نہیں تو اور کیاہے ، نوازشریف نے کہاکہ انھیں بارہ مئی کے حوالے سے بھی تحفظات ہیں ۔ پریس کانفرنس کے دوران ایک موقع پر نواز شریف کو راج کپور کی یاد بھی آ گئی ، کہتے ہیں کہ سب کچھ سیکھا ہم نے نہ سیکھی ہوشیاری ۔