تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 14:31

ممتاز قادری کی سزا کیخلاف مختلف شہروں میں مظاہرے، ہڑتال

اے آر وائی - سنی اتحاد کونسل کی اپیل پر ممتازقادری کی سزائے موت کے خلاف ملک کے مختلف شہروں میں ہڑتال اور مظاہرے کئے گئے

.۔ کراچی میں اورنگی ٹاؤن میں نامعلوم افراد نے تین گاڑیاں نذرآتش کردیں ۔



فیڈرل بی ایریا میں گلبرگ ، سمن آباد سمیت دیگر علاقے بند رہے ۔ اولڈ سٹی ایریا میں بھی کچھ علاقوں میں دکانیں بند رہیں ۔خیرپور میں بھی ممتاز قادری کی سزا ئے موت کے خلاف شڑڈاؤن کیاگیا اورریلیاں نکالی گئیں ۔



میرپور خاص میں سنی اتحاد کونسل کی اپیل پر ہڑتال کی گئی ۔ کاروباری مراکز بند رہے۔ راولپنڈی میں بھی مظاہرے کئے گئے ۔ مشتعل مظاہرین نے گاڑیوں پر پتھراؤ کیا۔ مری میں بھی دکانیں بند رہیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.