تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 18:3

بھتہ خوری کی فہرست میں نام : جماعت اسلامی اپیل دائر کریگی

اے آر وائی - جماعت اسلامی کے امیر سید منور حسن نے کہا ہے کہ کراچی کے حوالے سے بھتہ لینے کے سپریم کورٹ کے فیصلے سے عوام کو مایوسی ہوئی ہے۔ سپریم کورٹ کے فیصلے میں جماعت اسلامی کا نام بھتہ لینے والوں کی فہرست میں آیا ہے۔ اس فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرینگے۔



حیدرآباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سید منور حسن کا کہناتھا کہ آئندہ انتخابات میں مختلف الائنسز بنیں گے جماعت اسلامی سیٹھ ایڈجسمنٹ کے حوالے سے مختلف سیاسی جماعتوں سے بات چیت کرہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف حقیقی اپوزیشن کا کردار ادا نہیں کررہے ہیں۔ نواز شریف اگر گو زرداری گو مہم چلائے تو جماعت اسلامی ان کا ساتھ دیگی۔



کراچی میں بھتہ خوری کے حوالے سے جماعت اسلامی پر جو بیان دیا گیا ہے اس پر دو گواہ بھی نہیں مل سکے گے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے حالات اس وقت تک بہتر نہیں ہوسکے جب تک بارہ مئی، نو اپریل ، سانحہ نشتر پارک اور سانحہ یوم عاشور کے ملزمان کو گرفتار نہیں کیا جاتا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.