تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 15:46

ملک میں دہشتگردی کیلیے اب پرفیوم بم

اے آر وائی - وفاقی دارالحکومت سمیت ملک بھر میں نئے انداز سے دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے تیار کردہ پرفیوم بم بنایا گیا ہے۔



پولیس ذرائٰع کے مطابق پرفیوم کی بوتل میں بنایا گیا بم اسلام آباد کی ایک حساس عمارت کے قریب رکھا گیا تھا۔ جس کا مقصد دہشت گردی تھا۔ دہشت گردوں نے اہم شخصیات کو پرفیوم اور گلدستوں کے ذریعے ٹارگٹ کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ ان بموں کی خصوصیت یہ ہے کہ خوشبو کی وجہ سے سراغ رساں کتے بھی ان کی نشاندہی نہیں کرسکتے۔



حساس ادارے نے تمام اہم شخصیات کو نامعلوم فرد یا ادارے کی جانب سے بھیجے گئے تحائف وصول کرنے سے منع کیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق پرفیوم اور گلدستے کے ذریعے بنائے جانے والے یہ بم دو سے تین افراد کی ہلاکت کا باعث بن سکتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.