تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 15:22

این آئی سی ایل فراڈ کیس،سماعت 12اکتوبر تک ملتوی

اے آر وائی - لاہور کی مقامی عدالت نے مونس الہی کے خلاف این آئی سی ایل فراڈ کیس کی سماعت بارہ اکتوبر تک ملتوی کردی ، چوہدری مونس الہی کے وکلاء کی جانب سے دلائل مکمل کرلیے گئے ہیں ۔



مونس الہی کے وکلاء نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ چوہدری مونس الہی کو سیاسی بنیادوں پر مقدمے میں ملوث کیا گیا آج تک ایف آئی اے مونس الہی کے خلاف کوئی ثبوت پیش نہیں کرسکی جبکی این آئی سی ایل فراڈ کیس کی تمام رقم بھی محسن ورائچ کی جانب سے قومی خزانے میں جمع کروادی گئی ہے اب چوہدری مونس الہی کے خلاف مقدمے کا کوئی قانونی جواز نہیں ۔



دوسری جانب عدالتی احکامات کے باوجود ایف آئی اے کی جانب سے کسی گواہ کو پیش نہیں کیاگیا جس پر عدالت نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ تفتیش مکمل ہونے کے باوجود کسی گواہ کو پیش نہیں کیا جاسکا تو یہ باب بند ہی کردیا جائے ۔ چوہدری مونس الہی کے وکلاء کے دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے سماعت ملتوی کرتے ہوئے ایس آئی اے کے وکلاء کو ہدایت دی کہ وہ آئندہ سماعت پر اپنے دلائل دیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.