تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 14:37

لیگ کے راہنما چوہدری وقار اور سردار اقبال پیپلز پارٹی میں شامل

جنگ نیوز -


اسلام آباد . . . . . مسلم لیگ ن کے راہنما چودھری وقارخان اورسرداراقبال پیپلزپارٹی میں شامل ہوگئے ہیں چوہدری وقار خان کا کہنا ہے کہ اب مرنا اور جینا پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ ہے ۔اسلام آباد میں جہانگیربدراورفریال احمد تالپورکے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب میں چوہدری وقار نے کہا کہ سیاست کا نام حکومت نہیں بلکہ نظریات ہوتے ہیں موجودہ صورت حال میں میرا اور میرے ساتھی سردار اقبال کا مسلم لیگ ن کے ساتھ چلنا مشکل تر ہو چکا تھا جس کے بعد اب ہمارا فیصلہ ہے کہ ن لیگ کے ساتھ نہیں چل سکتے اب جینا اور مرنا پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ ہے۔واضح رہے کہ چوہدری وقار خان مسلم لیگ کے مرکزی راہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چوہدری نثار علی خان کے سگے چچا زاد بھائی ہیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.