8 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 14:14
صدر کا ایم کیو ایم کو پرانی وزارتیں دینےسے معذرت
اے آر وائی - وزارتوں کے قلمدان واپس لینے پر مسلم لیگ فنکشنل کے سخت ورئے کے بعد صدر زرداری نے ایم کیو ایم کو پرانی وزارتیں دینے سے انکار کردیا ہے۔
اسلام آباد میں ملاقات کے دوران صدر زرداری نے گورنر سندھ پر واضح کیا کہ ایم کیو ایم کی پرانی وزارتیں فنکشنل لیگ سے واپس لینا مشکل ہوگیا ہے۔ صدر زرداری نے پیشکش کی کہ ایم کیو ایم کو کھیل اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارتیں نہیں مل سکتیں تاہم ٹرانسپورٹ کی وزارت ضرور واپس دے دی جائےگی۔ ایم کیو ایم کو دوسری وزارتیں ملیں گی۔ صدر زرداری نے نئی صورتحال پر گورنر سندھ کو اپنی پارٹی سے مشاورت کی ہدایت کی ہے۔