8 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 12:48
کراچی:بارسلونا جانے والا مسافر گرفتار، پونے 7کلو ہیروئن برآمد
جنگ نیوز -
کراچی …کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پراے ایس ایف نے تلاشی کے دوران ای ٹرنزٹ مسافر کے سامان سے پونے سات کلو ہیروئن برآمد کرلی ، مسافر بارسلونا جارہا تھا۔ ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق اے ایس ایف نے کراچی سے بارسلونا جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 795 کے ایک مسافر کے بیگ سے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی پونے سات کلو ہیروئن برآمد کرلی ۔ ہیروین کی موجودگی کا علم مسافر کے سامان کی دوبارہ اسکرینگ کے دوران ہوا ، مسافر اظہر اقبال بارسلوناجانے کیلئے اسلام آباد سے کراچی پہنچا تھا ۔ذرائع کے مطابق ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس نے ملزم کوحراست میں لے کرمزید کارروائی کے لئے اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کردیا۔