8 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 17:46
حکومت کیخلاف عدم اعتماد کامیاب نہیں ہونے دینگے،الطاف
اے آر وائی - ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کے خلاف عدم و اعتما د کے نام پر ہونیو الی سازشوں کو کامیاب نہیں ہونے دینگے ۔
خدمت خلق فاؤنڈیشن کے مرکزی دفتر پر خدمت خلق کے رضاکاروں اور ذمہ داروں سے خطاب کرتے ہوئے الطاف حسین نے کہا کہ ایم کیو ایم سیاست نہیں بلکہ عوام کی خدمت کرتی ہے اور عوام کی خدمت سب سے بڑی عبادت ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوابشاہ کا دورہ کرنے والے جواب دے کے عائشہ کون ہے اور اس کو جیل میں بند کیوں کروایا گیا۔ انہوں نے چیف جسٹس سے مطالبہ کیا کہ چیف جسٹس عائشہ کے حوالے سے سوموٹو ایکشن لیں ۔ انہوں نے کہا کہ جو لیڈر اپنے گھر میں بہو بیٹیوں کو انصاف فراہم نہیں کرسکتا وہ سندھ کے لوگوں کو کیا انصاف فراہم کریگا۔
انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے کوئی محلات نہیں ۔ملک کے سنوارنے کے نام پر پیسے بٹورنے والوں کے محلات ہیں ۔ صوبائی اور وفاقی حکومتیں سندھ اور پنجاب میں ڈینگی اور سیلاب سے متاثر ہونے والی عوام کی خدمت میں ناکام ثابت ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بعض ٹی وی چینلز کی ٹی وی اینکرز ایم کیو ایم کے خلاف جھوٹی رپورٹوں کو نشر کرکے عوام کو گمراہ کررہے ہیں لیکن ایم کیو ایم کے ہمدرد اور انکے مائیں بہنیں اس سازش کو سمجھتے ہیں ۔