تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 10:14

یونیفیکیشن بلاک کی پنجاب اسمبلی توڑنے کی تجویز

اے آر وائی - پنجاب اسمبلی میں ق لیگ سے الگ ہونے والے یونی فکیشن بلاک نے سینیٹ الیکشن رکوانے کےلئے پنجاب اسمبلی توڑنے کی تجویز دے دی ہے۔



یونی فکیشن بلاک کے پارلیمانی لیڈر طاہر جاوید کا کہنا ہے کہ وہ وزیرعلیٰ پنجاب کو سینیٹ الیکشن سے پہلے پنجاب اسمبلی توڑنے کی تجویز دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ سینیٹ الیکشن روکنے کا واحد حل پنجاب اسمبلی توڑنا ہے۔ یونی فکیشن بلاک کے اڑتالیس ارکان پنجاب اسمبلی توڑنے کی حمایت کریں گے۔



ان کا خیال تھا کہ الیکٹورل کالج مکمل نہیں ہوگا تو سینیٹ الیکشن نہیں ہوں گے جبکہ اسمبلی ٹوٹنے سےانتخابات کیلئےدباؤبڑھ جائےگا۔ انہوں نے کہا کہ پی پی کا راستہ روکنےکیلئےن لیگ کوجارحانہ اقدام کرناہونگے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.