تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 10:46

پنجاب اسمبلی سے متعلق فیصلہ ملکی مفادات میں کرینگے، صدیق

اے آر وائی - مسلم لیگ ن کے ترجمان صدیق الفارق نے کہا ہے کہ یونی فکیشن کی جانب سے پنجاب اسمبلی توڑنے سے متعلق تجویز موصول ہونے پر اپنا رد عمل ظاہر کریں گے اور ملکی مفادات کو سامنے رکھ کر فیصلہ کیا جائے گا ۔



اے آر وائی نیوز سے گفتگو میں صدیق الفارق کا کہنا تھا کہ وہ یونی فکیشن کی غیر مشروط حمایت پر ان کے شکر گزار ہیں تاہم اگر پنجاب اسمبلی توڑنے کی تجویز ان کی جانب سے دی گئی تو اس کے بعد مشاورت سے فیصلہ کیا جائے گا تاہم انہوں نے واضح کیا کہ مسلم لیگ ن ٹھوس اور مثبت بنیادوں پر اصولی فیصلے کرتی ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.