تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 10:37

کرپٹ حکمرانوں نے عوام کو بے حال کر دیا ، شہباز شریف

اے آر وائی - وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ اللہ کرپٹ حکمرانوں کی لوٹ مار نے عوام کو بے حال کر دیا ہے ، اللہ ہمیں ہمت دے کہ صدراری کے زر کو سوئس بینکوں سے نکال کر وطن واپس لائیں ، واپڈا کی بجلی نہیں پہنچی تو شمسی توانائی سے بجلی پیدا کریں گے ۔



ڈیرہ غازی خان میں ماڈل ولیج کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ لوڈ شیڈنگ نے ملکی معیشت کو تباہ کر دیا ہے تاہم اب ہم اس پر چپ نہیں بیٹھیں گے ۔انہوں نے بتایا کہ ماڈل ولیجز کیلئے ان کے اکاؤنٹ میں اب تک 55 کروڑ روپے جمع ہو چکے ہیں اور وہ منصوبے کے تحت بائیس ماڈل ولیج تعمیر کروائیں گے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.